• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی اہلکار کو لوٹنے پر 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عدالت نے پولیس کی جانب سےعدالتی اہلکار کو لوٹنے پر کلا کوٹ تھانے کے پولیس افسر سمیت 4پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،ملزمان میں اے ایس آئی سکندر ، اہلکار محبوب ، نیاز اور قاسم شامل ہیں، عدالتی اہلکار سجاد سرہندی کی جانب سے سیشن عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی  دائر کردہ درخواست کی پیروی امبر رفیق اور زبیدہ شاہ ایڈووکیٹ نے کی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 6مئی کو عدالتی امور کے بعد گھر جارہاتھا کہ کلاکوٹ تھانے کےاہلکاروں نے روک لیا،پولیس افسران و اہلکاروں نے تشدد کیا اور موبائل فون چھین لیا،مذکورہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے گیا تو کلا کوٹ تھانے کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،عدالت نے ایس ایچ او کلاکوٹ کا جواب مسترد کرتے ہوئے پولیس افسر واہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین