• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں،دیگر واقعات میں 3جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر لنک روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 35سالہ اسماء نے دم توڑ دیا، اسلامیہ کالج کے قریب زیر تعمیر عمارت کی پانچویں منزل پر کام کے دوران پائوں سلپ ہونے سے مزدور   23سالہ اختر ولد اجمل گر گیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا،لائنز ایریا تانگہ اسٹاپ کے قریب گوشت کی دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 29سالہ شعیب  جاں بحق ہوگیا، نیو ٹاؤ ن کے علاقے بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب بنگلہ نمبر 94 سے 86 سالہ واحد علی میر ولد میر محمد علی کی دو روز پرانی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی گھر میں کئی برسوں سے اکیلا رہائش پذیر تھا۔ اورنگی ٹاؤن لیاقت چوک بلاکوں کے تھلے کے قریب سے 25 سالہ محمد سلیم ولد نور محمد کی لاش ملی۔ شارع فیصل تھانے کی حدود بلوچ کالونی کے قریب قائم ائر فورس سوسائٹی کے بنگلہ نمبر 201سے 60 سالہ خاتون کی کرسی پر بیٹھی ہوئی حالت میں ہاتھ پشت پر بندھی لاش ملی، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں مقتولہ کی شناخت نگہت عائشہ زوجہ رفیع اللہ کے نام سے ہوئی۔
تازہ ترین