• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پلاسٹک کی تھیلی اس کے پیٹ سے بندھی تھی۔
تھیلی نوٹوں سے بھری تھی۔
گاہک پیسے دیتے جا رہے تھے،
سامان خریدتے جا رہے تھے۔
وہ نوٹ لے کر تھیلی میں ٹھونسے جا رہا تھا۔
میں نے صرف ایک منٹ مانگا،
اور گردے کے غریب مریضوں کی مدد کیلئے اپیل کی۔
اس نے مجھے جھڑک دیا۔
مجھے دکھ ہوا۔
میں دوبارہ اس شخص کو نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔
کبھی بھی نہیں۔
لیکن ہونی ہو کر رہتی ہے۔
وہ دوبارہ دکھائی دیا،
کئی مہینوں بعد،
ہمارے اسپتال کے یورولوجی وارڈ میں۔
پلاسٹک کی تھیلی اس کے پیٹ سے بندھی تھی۔
تازہ ترین