• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ایک بد معاش پولیس والا محلے میں دندناتا پھرتا ہے۔
آئے دن کم زور لوگوں کی پٹائی کرتا رہتا ہے۔
خوش حال لوگوں کو آنکھیں دکھاتا ہے،
رشوت مانگتا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے تشویش کا اظہار کیا۔
’’اس کا کوئی علاج کرو۔‘‘
میں نے مشورہ دیا۔
’’ہاں، آج ایک پستول خریدا ہے۔
سیکنڈ ہینڈ ہے۔
مجھے چلانا تو نہیں آتا،
لیکن دوسروں کو ڈرانے کے کام آئے گا۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
’’پستول کہاں سے خریدا؟
لائسنس بنوایا یا نہیں؟‘‘
میں نے چونک کر پوچھا۔
ڈوڈو نے بتایا،
’’لائسنس کی ضرورت نہیں۔
پستول اسی بد معاش پولیس والے سے خریدا ہے۔‘‘
تازہ ترین