• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوئنگ کمپنی کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور تجارتی معاہدوں کا اعلان

دبئی(رائٹرز)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے سعودی عرب کے ساتھ متعدددفاعی اورتجارتی سمجھوتوں کا اعلان کیاہے ۔بوئنگ کی جانب سے اتوارکو جاری بیان کے مطابق کمپنی سعودی عرب کو فوجی اور تجارتی جہاز فراہم کرے گی جبکہ ریاض چینوک ہیلی کاپٹرزاورنگرانی کرنے والے جہازبھی خریدے گا ۔کمپنی کے مطابق سعودی عرب کی گلف ایئرلائن کو 16جہازوں کی فروخت پر بھی بات چیت ہوگی۔دریں اثناء امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب میں خواتین سے ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے سعودی خواتین قیادت کے ساتھ ملاقات میں ان کی کامیابیوں ، چیلنجوں اور مستقبل کے وژن سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملا ‘ اس سے قبل ایوانکا نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں سعودی فرمانروا اور ان کے خاندان کی جانب سے پرتپاک استقبال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔علاوہ ازیںامریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکن انٹرنیشنل اسکول کا دورہ کیا‘ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے اسکول کیلئے کتب کا عطیہ دیا اور فٹ بال کے گراؤنڈ میں چھٹے گریڈ کے بچوں سے بات چیت کی‘ اس موقع پر سعودی وزیر تعلیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین