• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف امریکا‘اسلامی ممالک پارٹنرشپ کرینگے‘ اعلان ریاض 

ریاض(جنگ نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکا عرب اسلامی سربراہ کانفرنس اتوارکو اختتام پذیر ہوگئی جس کے بعد کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ریاض اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اورعلاقائی سطح پر دہشت گردی ‘انتہا پسندی کی روک تھام اورامن واستحکام وترقی کیلئے عرب واسلامی ممالک اور امریکا قریبی پارٹنرشپ قائم کریں  گے ۔اعلامیہ کے مطابق شرکاء نے مشترکہ کارروائی اور تعلقات کی مضبوطی کیلئے تعاون بڑھانے اور اقدامات اٹھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے پر اتفاق کیا ۔ کانفرنس میں اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا اوراسلامی ممالک میں قریبی کوآرڈیشن کو جاری رکھاجائے گا۔
تازہ ترین