• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا خطے سے نکل جائے‘ایرانی فوج

 تہران(ایجنسیاں)ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ ایران سے امریکی وزیر خارجہ کی توقعات بالکل بے جاہیں۔ امن و امان کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا  خطے سے باہر نکل جائے۔علاقے کی صورت حال بہت بہتر ہے اور ایران، فوجی و دہشت گردانہ اقدامات کا بخوبی مقابلہ کرے گا ۔دریں اثناءایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا کی 9 کمپنیوں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  انہوں نےکہا کہ علاقے کی رجعت پسند اور وابستہ حکومتیں، خودمختار ممالک کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات اور جارحانہ کارروائیاں ترک کر دیں۔ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے مزید کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اہداف اور پالیسیاں واضح ہیں اورخطے  اور دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر دفاعی میزائل سسٹم سمیت تمام دفاعی اہداف کی توسیع و ترقی  ایران کی ترجیحات میں ہے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ حکام  نےکہاہے کہ کمپنیوں کے اثاثے بھی منجمد کیے جاسکتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے امریکہ پر نئی اقتصادی پابندیوں کی فہرست جاری کی اور فہرست میں مزید 9کمپنیوں، اداروں اور شخصیات کے نام شامل کیے۔ایرانی قانون کے مطابق ایران میں موجود ان کمپنیوں، شخصیات اور اداروں کے اثاثےبھی منجمد کیے جاسکتے ہیں اور ان کے ملازمین کے تہران آنے پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال فروری میں ایران کے میزائل تجربے پر تہران کی 24 کمپنیوں، اداروں اور شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔ ایران نے مارچ میں جوابی پابندیوں کا اعلان کیا تھا لیکن کمپنیوں کے نام اتوار کو اعلان کیے گئے۔
تازہ ترین