• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی:ایم کیو ایم لندن کا خفیہ ٹھکانہ،مزید انکشافات سامنے آگئے

کراچی (ٹی وی رپورٹ) راولپنڈی کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں قائم ایم کیو ایم لندن کے خفیہ نیٹ ورک میں پارٹی رہنمائوں اور مفروروں کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ایم کیو ایم کے خفیہ نیٹ ورک کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں،سوسائٹی کا سی ای او فائرنگ رینج میں پارٹی عہدیداروں کو فائرنگ کی پریکٹس بھی کراتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق روالپنڈی کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں رینجرز نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی ،سوسائٹی کے دفاتر سے نیٹو کا اسلحہ ،دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رینجرز چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے حیدر عباس رضوی و دیگر نے کئی روز سوسائٹی میں قیام بھی کیا تھا۔
تازہ ترین