• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو حکام کی جانب سے 40 ارب روپے کے گھپلے کی تحقیقات

اسلام آباد(مہتاب حیدر)کراچی میں ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے حکام بظاہر 40 ارب روپے کے گھپلے کی تحقیقات کر رہے ہیں،اس رقم کا تعلق امپورٹ کے مرحلے پر اشیاء کے ڈکلیئر، فائل اور کلیئر  کیے جانے سے ہے تاہم اس موقع پر جو ٹیکس جمع کیا گیا اس کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ اس مشق کے دوران یہ بھی پایا گیا کہ فروری 2013 سے کسٹم حکام مبینہ طور پر متوازی کلیکشن میکنزم قائم کیے ہوئے تھے، جو پری ڈپازٹ اکاؤنٹ کے ذریعے چلایا جارہا تھا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قانون  سے بالاتر یہ میکنزم فنانس ڈویژن کی پیشگی اجازت کے بغیر نہ صرف تشکیل دیا گیا بلکہ نافذ ہوا  اور اس کا انتظام بھی چلایا جاتا رہا جبکہ اس سلسلے میں ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو ونگ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ شبہ یہ ہے کہ اس انتظام کے تحت کسٹم ونگ امپورٹ کے مرحلے پر ٹیکس جمع کرنے کے کام کو اپنے مفاد کے مطابق چلانے کی پوزیشن میں ہے۔آئی آر ایس اتھارٹیز حیران و پریشان ہیں کہ کیسے اور کس طرح بڑے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیے بغیر اس طرح کی مداخلت شروع کی گئی۔
تازہ ترین