• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 کلفٹن کا پانی بند ،سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے، پی پی شہید بھٹو

  کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے تحت چیئر پر سن غنویٰ بھٹو کی رہائش گاہ 70کلفٹن کا پانی بند ہونے کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہر کیا گیا اور کہا گیا کہ وزیربلدیات کسی کے اشاروں پر 70کلفٹن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے، پانی بحال نہ ہوا تو صوبے بھر میں احتجاج ہو گا۔ خواجہ غلام حسین ، ڈاکٹر مزار میمن ،سلیم صالح گلزار اور سلیم راجپوت نے  کہا کہ 70کلفٹن پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی رہائش گاہ ہے جس کا پانی گزشتہ کئی روز سے بند ہے ،سندھ حکومت کی جانب سے اس کا پانی بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات کسی کے اشاروں پر 70کلفٹن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں حکومت  اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ صرف 70 کلفٹن کا پانی بند ہے جبکہ اطراف میں گھروں میں پانی آرہا ہے۔اگر 70ءاور 71ءکلفٹن کا پانی بحال نہ کیا گیا تو زرداری حکومت کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کریں گے۔  
تازہ ترین