• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سرزمین کسی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہو رہی،آرمی چیف

راولپنڈی (وقائع نگار) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین  کسی ملک کے خلاف دہشتگرد ی  کیلئے استعمال    نہیں ہورہی  ،انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے خلاف  کسی اور ملک  کی اس طرح کی سرگرمیاں  بھی برداشت نہیں  کی جائیں گی ۔ا مریکی سفیر نے دہشتگردی پر قابو پانے  اور سرحد ی علاقوں کے  تحفظ کیلئے پاک آرمی کی کوششوں کو  سراہتے ہوئے کہا کہ  کہ دونوں ممالک  باہمی تعاون کے ذریعے  کام کرتے ہوئے علاقے میں  پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین