• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھارت کی تعریف کے روز ہی واشنگٹن میں کشمیریوں کا احتجاج

واشنگٹن (وسیم عباسی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کےد ارالحکومت ریاض میں کانفرنس کے دوران جس روز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے کردار کی تعریف کی اسی روز وائٹ ہائوس کے باہر سیکڑوں کشمیری، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کے خلاف احتجاج کررہے تھے ، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن نعرے اور پیلٹ گن سے متاثرہ افراد کی تصاویر آویزاں تھیں ،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نئی دہلی پر دبائو ڈالیں جہاں تحریک آزادی کو روکنے کے لئے بھارت نے 7لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں ، اس موقع پر احتجاج میں شریک جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایک پروفیسر امتیاز خان کا کہنا تھا کہ آزاد دنیا کے رہنما کی حیثیت سے امریکا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کی حمایت کرے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےنفاذ کو یقینی بنائے ۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند ماہ سے تحریک آزادی اپنے عروج پر ہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین