• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بجٹ منظوری کےبعد دیامیر بھاشا ڈیم کا تعمیراتی کام شروع کرائینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم محمد نواز شریف وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز کریں گے اس کےلئے تمام متعلقہ وزارتوں ڈویژنوں گلگت بلتستان کی حکومت کو آئندہ ماہ پلان آف ایکشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تعمیراتی کام کا افتتاح رسمی نہیںہوگا بلکہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کے سب سے بڑے ذخیرہ آب اور سب سے بڑے پن بجلی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا (PHYSICAL FOUNDATION STONE) رکھ کر خود باضابطہ تعمیراتی کام اپنی موجودگی میں شروع کرائیں گے۔ باضابطہ کنسٹرکشن ورک کے لئے فوری طور پر جملہ انتظامات کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جو زیادہ سے زیادہ دسمبر 2017 تک فیزیکل (INAUGORAL) افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلیں گے واپڈا، این ایچ اے اور دوسرے اداروں نے بڑی تعمیراتی مشینری دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر پہنچانے کا آغاز بجٹ کے فوری بعد جنگی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے گلگت بلتستان سے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم نواز شریف نے یہ طے کیا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی تختیاں ماضی میں کئی بار لگ چکی ہیں اب فیزیکل افتتاح ہوگا۔ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت بارہ سے پندرہ ارب ڈالر ہوگی درکار سو فیصد آراضی دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 48 ہزار ایکڑ اراضی خرید لی گئی ہے اس کے لئے سابقہ حکومتوں نے 110 ارب روپے مختص کئے تھے مگر موجودہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمٰن سے 30 ہزار ایکڑ اراضی عطیے کے طور پر خالصہ سرکار (سرکاری زمین) مفت مہیا کر دی ہے جبکہ باقی 18 ہزار ایکڑز میں 110 کی بجائے 55 سے 60 ارب روپے میں شفاف انداز میں خریدی ہے دیامیر بھاشا ڈیم کا ذخیرہ آب (RESERVIOR)تربیلا ڈیم سے چار گنا بڑا ہوگا۔
تازہ ترین