• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ہم روئی اگاتے ہیں، پوری دنیا کو دھاگا بیچتے ہیں۔‘‘
میاں نواز شریف نے فخر کا اظہار کیا۔
وہ ریاض میں خاص لوگوں کی محفل میں شریک تھے۔
’’ہم کنوئیں کھودتے ہیں، پوری دنیا کو تیل بیچتے ہیں۔‘‘
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے فرمایا۔
’’ہم اہرام دکھاتے ہیں، پوری دنیا کو ممیاں بیچتے ہیں۔‘‘
مصری جنرل السیسی کے لہجے میں رعونت تھی۔
’’ہم درخت لگاتے ہیں۔ پوری دنیا کو کھجور بیچتے ہیں۔‘‘
عراقی صدر فواد معصوم نے آگاہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قہقہہ لگا کر کہا،
’’ہم نت نئے ہتھیار بناتے ہیں،
پوری دنیا کو خوف بیچتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین