• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر، خودکش حملہ آور نے سیکورٹی میں نرمی کا فائدہ اٹھایا

کراچی (نیوز ڈیسک) مانچسٹر کے ارینا میں کنسرٹ پر خودکش حملے میں ملوث ملزم ہال میں بغیر کسی چیکنگ کے داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑالیا، برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک دیسی ساختہ بم لے کر ارینا کے ہال میں اس مقام پر داخل ہوا جہاں سیکورٹی میں نرمی تھی، کنسرٹ میں جانے والے افراد نے سیکورٹی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ک سیکورٹی حکام یہ لوگوں کے پاس ہتھیار چیک کرنے کے بجائے یہ تلاشی لے رہے تھے کہ کنسرٹ میں جانے والے افراد کے پاس پانی کی بوتلیں تو موجود نہیں ہیں، تاہم امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک سیکورٹی گاڑڈ نے حملہ آور کو ارینا کے مرکزی مقام میں داخلے سے روک دیا تھا اور ممکنہ طور پر سیکڑوں شہریوں کی جانیں بچائیں۔ رپورٹ میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ارینا کے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا اور سیکورٹی گارڈ نے اسے روکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق باوجود جس مقام پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا وہاں پر سیکورٹی میں تھوڑی نرمی تھی کیوں کہ وہاں والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے جمع تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ خودکش حملہ آور اس وقت ارینا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جب نوجوان میوزک فینز کے باہر جانے کے لئے ارینا کے دروازے کھولے گئے۔
تازہ ترین