• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور بلاول کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

لاہور( جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارٹی رہنماؤں کی رائے پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنما آئندہ عام انتخابات میں اعلان کردہ نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں سندھ  اور پنجاب سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین