• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے چند وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کرکے ان کے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں۔سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں ہیں جبکہ ناصر حسین شاہ کو سندھ کا وزیراطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین