• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( نمائندہ جنگ) پنجاب  حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں پر تنقید کرنے والوں کا سراغ لگانے کیلئے اپنے طور پر بھی اقدامات شروع کر دئیے  ہیں ،جبکہ کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات وفاقی وزار ت داخلہ کو ارسال کر  دی گئی  ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کا سراغ لگانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تین ماہرین کی ٹیم بنائی  گئی ہے جو اس حوالے سے اپنا کا م کرے گی ۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان  احمد خان نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اس طرح کی مہم کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں۔
تازہ ترین