• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئر مین تعلیمی بورڈ اور افسران کے امتحانی سنٹرز کے دورے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ مہر غلام محمد جھگڑ‘ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر،موبائل انسپکٹروں و چیئرمین سپیشل سکواڈنے گیارہویں جماعت کےکیمسٹری کے پرچہ کے دوران مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کئے ۔ وہ ستیانہ‘ تاندلیانوالہ‘ پینسرہ‘ ڈنڈیانوالہ‘ جڑانوالہ‘ اواگت‘چک جھمرہ‘ گوجرہ ‘ ٹوبہ ‘ کمالیہ‘ برنالہ‘ چنیوٹ اور فیصل آباد میں قائم امتحانی سنٹرز پر گئے ۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فرائض محنت‘ لگن و دیانتداری سے سرانجام دیں۔
تازہ ترین