• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

ساہیوال(ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ‘پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک کا پہلا منصوبہ ہے جس کا افتتاح کیاگیاہے ـ‘ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اس منصوبے کو 22ماہ میں مکمل کیاگیاہے جو دنیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے‘دھرنے والوں نے ملک وقوم پر بے پناہ ظلم ڈھایا‘بے بنیادالزامات لگانے والے تڑپتے رہ جائیں گے اوران کے پیٹ میں بل پڑتے رہیں گے مگر پاکستان آگے بڑھتاجائے گا‘ماضی کی حکومتوں نے ملک وقوم کو بے پناہ گھائو لگائے اور ان گھائو لگانے والوں میں پاکستان فرسٹ کا نعرہ لگانے والا جادو گر بھی شامل ہے ‘رینٹل پاورکے ذریعے قوم پر وارکئے گئے‘زردار اور زمین کے متلاشی رہنے والوں کے اپنے دورمیں ملک اور عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلاگیا۔وہ ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کے پہلے پلانٹ سے 660میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھےـ‘ وزیراعلی نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ ہے‘ـسی پیک کے تحت پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں‘بلاشبہ چین کی یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپو راعتماد کا اظہار ہے‘ماضی کی حکومتوں نے چین کی دوستی سے فائدہ نہیں اٹھایا‘پاکستان میں شفافیت او ررفتار کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے‘وزیراعظم محمد نوازشریف کی سربراہی میں اس منصوبے کو 22ماہ میں مکمل کیاگیاہے جو دنیا کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے، اس رفتار سے آج تک دنیا میں اتنی پیداواری گنجائش کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا گیاحتی کہ چین میں بھی ایسا منصوبہ 27ماہ میں مکمل ہواہے ، اس طرح چینی کنٹریکٹر زنے چین کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے‘نوازشریف نے وہ کام کئے ہیں جن کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتیـ‘پاکستان کے عوام چین کے اس عظیم ترین تحفے کے تاریخ ساز احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گےـ‘ـجب تک دنیا قائم ہے پاکستان کے عوام چین کا یہ احسان عظیم نہیں بھولیں گے‘جب وزیراعظم نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کے منصوبے لگانے کے لئے وسائل کی کمی آڑے آرہی تھی تاہم اللہ تعالی نے کمال مہربانی کی اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی نیک نیتی کا پھل چین کی سرمایہ کاری کی صورت میں سامنے آیا‘چین کے صدر شی جن پنگ نے ستمبر 2014ء میں اسلام آباد آنا تھا اور معاہدوں پر دستخط ہونا تھے لیکن ایک پارٹی جس نے دھرنے دے رکھے تھے منت سماجت کرنے کے باوجود دھرنے ختم کرنے سے انکار کردیا‘ ـمیرے ذاتی علم میں یہ بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ سے اعلی ترین سفارتی سطح پریہ کہا گیاکہ چینی صدر پاکستان آرہے ہیں خدا را! یہ جگہ چھوڑ دیں لیکن بد قسمتی کی بات ہے کہ اس پارٹی کی لیڈر شپ نے دھرنے ختم کرنے اور جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین