• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019ء تک وزیر خزانہ رہا تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے 2019ء تک وزیر خزانہ رہنے کی یقین دہانی کرائی جائے میں آئی ایم ایف سے دوبارہ قرضہ نہ لینے کا یقین دلاؤں گا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ازرراہ تفنن کہا کہ 2019ءتک مجھے وزیر خزانہ رہنے کی گارنٹی دو میں آپ کو آئی ایم ایف سے دوبارہ قرصہ نہ لینے کا یقین دلاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرضہ اس لئے اپلائی کیا گیا کیونکہ حکومت کو 4.5؍ بلین ڈالر گزشتہ حکومتوں کا قرض ادا کرنا تھا۔
تازہ ترین