• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم اور شعیب اختر کی اداکارانہ صلاحیتوں کی شہرت

کراچی (نیوز ڈیسک)ماضی کے خطرناک فاسٹ بالرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر پارٹنر شپ قائم کی ہے تاہم اس مرتبہ یہ کھیل کا میدان نہیں بلکہ ٹی وی کی اسکرین ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق دونوں نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’’جیو کھیلو پاکستان‘‘ کے پرومو میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ پروگرام کے پرومو کی شہرت سرحد پار بھارت بھی پہنچ گئی ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ کا گیت ریلیز کردیا گیا ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی چاروں طرف دھوم مچادی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ، لیجنڈ اسٹار سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اِس گیم شو کی میزبانی کریں گے۔ ”جیو کھیلو پاکستان“ یکم رمضان سے روزانہ ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔ یہ گانا جاوید بشیر اور علی عظمت نے گایا ہے جسے وسیم اکرم اور شعیب اختر پر انہتائی عمدگی سے پکچرائز کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گیم شو کے 3 پروموز نشر کئے گئے اور پروموشن کیلئے دونوں میزبانوں نے ”مولا جٹ ، نوری نت اور پپو“ کا روپ دھارا جو دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر کی پروموز میں نظر آنے والی دلچسپ اداکاری نے اِن کے پرستاروں کو مزید حیران کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ”#GeoKheloPakistan“ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا جبکہ فیس بُک پر عوام نے لاکھوں، ہزاروں لائیکس دےکر اس گیم شو کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار شروع کردیا۔ حال ہی میں ”جیو کھیلو پاکستان“ کا مکمل گیت ریلیز کیا گیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچادی ہے اور لوگ اس گانے کو بے حد پسند کررہے ہیں۔ واضح رہے ”جیوٹی وی “ پر شروع ہونے والے سب سے بڑے گیم شو میں دونوں سپر اسٹارز اس کھیل میں شریک فاتحین کو بے حد قیمتی انعامات دینے کے ساتھ ساتھ اپنی جملوں اور شرارتوں سے ناظرین اور حاضرین کو خوب انٹرٹین کریں گے اور یہ ایسا گیم شو ہے جو اس سے پہلے کبھی تخلیق نہیں کیا گیا ۔ عوام اس گیم شو کے شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ ”جیو کھیلو پاکستان “ کی مزید تفصیلات ”جیونیوز“ کی ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین