• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفیرنے شہبازشریف کے خطا ب کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل قراردیا

لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے دورہ چین میں پنجاب حکومت کے زیر اہتمام بزنس کانفرنس سے غیر معمولی خطاب کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔ـچین کے رہنما اور حکام وزیراعلی شہبازشریف کے بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کے حوالے سے اس خطاب کو پہلے ہی غیر معمولی پذیرائی دے چکے ہیں اورگزشتہ روز ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران چین کے سفیر سن ویڈانگ نے بھی اپنی تقریر میں وزیراعلی شہبازشریف کی چین میں کی گئی اس تقریر کا خصوصی طور پر ذکر کیا او راسے انتہائی اہمیت کاحامل اور غیر معمولی خطاب قرار دیا۔ـ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے دورہ چین میں اپنے خطاب میں چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پالیسی کا تاریخی تناظر میں جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد ماضی میں عالمی سطح پر سامنے آنیوالے استعماری پروگراموں کے برعکس انسانیت کی فلاح،غربت، بے روزگاری اورپسماندگی سے نجات دلانا ہے اورچین دوسروں کے برعکس دوستوں سے اپنے تعاون کی قیمت وصول نہیں کرتا اور ڈو مور کا تقاضا نہیں کرتا۔
تازہ ترین