• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیں کیا

واشنگٹن(وسیم عباسی) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیںکیا تاہم اس رقم کو آئندہ مالی سال کےلئے کم کرتے ہوئے 100ملین ڈالرز تک محدود کردیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دی نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کو امریکی غیر ملکی فوجی امداد(ایف ایم ایف) کے طور پر 225ملین ڈالرز موصول ہوئے تھے تاہم رواں سال امریکی صدر ٹرمپ کی زیر صدارت پہلے امریکی بجٹ کےلئے پاکستان کی فوجی امداد میں125ملین ڈالرز کی کمی تجویز کی گئی ہے۔ بہرحال، پاکستان کےلئے200ملین ڈالرز کی امریکی اقتصادی معاونت گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی برقرار رہے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے دی نیوز کو بتایا کہ مذکورہ بجٹ اسرائیل کےلئےگزارش کردہ (3.1بلین ڈالرز)، مصر کے لئے (1.3بلین ڈالرز)،اردن کے لئے35ملین ڈالرز اور پاکستان کےلئے 100ملین ڈالرز کی دوطرفہ ایف ایم ایف معاونت پر توجہ دیتا ہے۔
تازہ ترین