• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اصلاحات کے بغیر آئندہ برس بھی اہداف حاصل نہیں ہو نگے ،آئی پی آر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) معاشی ڈھانچے میں اصلاحات نہ کی گئیں تو آئندہ سال بھی حکومت اپنے اہداف حاصل نہیں کر پائیگی،تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے اکنامک سروے پر حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بہت زیادہ مالی خسارہ ، ادائیگیوں کا توازن ، انتہائی کمزور برآمدات ،کم بچت اور انتہائی نچلی سطح کی سرمایہ کاری ملک میں معاشی کار کردگی پر اثر انداز ہوئی ہے لہذا حکومت کو اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ان چیزوں پر توجہ دیناہو گی ، ورنہ مسلسل ہر سال معاشی اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ جی ڈی پی گروتھ میں بہتری آئی ہے لیکن اس میں خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اصل ضرورت اس چیز کی ہے کہ ہم اپنی بنیادی معاشی ڈھانچے میں تبدیلی نہیں کر پا رہے لہذا حکومت کا یہ دعوی بے بنیادہے کہ معیشت کا از سر نو ارتقاء ہوا ہے ۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل مالی خسارہ اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کی معیشت انتہائی نازک ستونوں پر کھڑی ہے ۔ توانائی  کی کم قیمتیں ، مارک اپ کا کم ریٹ ،کولیشن سپور ٹ فنڈ  میں کمی وغیرہ کی وجہ سے اس بار ٹیکس کی وصولیاں پانچ سو ارب کم رہ سکتی ہیں ۔
تازہ ترین