• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تین ارب 88کروڑڈالر کا نقصان

اسلام آباد ( تنویرہاشمی ) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تین ارب 88کروڑڈالر (چار کھرب سات ارب 20کروڑ روپے )کا نقصان ہواجبکہ امریکی اتحادی بننکے کے بعد پاکستان کو16برسوں میں ایک کھرب 23ارب 10کروڑ ڈالر نقصان اٹھانا پڑا ،اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کا مجموعی حجم تین کھرب4ارب ڈالر ہے جبکہ ایک کھرب10کروڑ ڈالر کا نقصان ملک کی کل اقتصادی حجم کا41فیصد ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، دہشتگردی میں پاکستان کی مسلح افواج ، سکیورٹی اداروں اور شہریوں سمیت 60ہزار سےزاہد پاکستانی شہید ہوئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور معذور ہوئے،پاکستان نے رواں مالی سال کے دوران بھی اپنے وسائل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے گھر ہونیوالے آئی ڈی پیز کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے 90ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم کسی دوسرے کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اخراجات پاکستان کے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے منصوبوں کے لیے مختص رقم سے بہت زیادہ ہیں۔
تازہ ترین