اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 29 شعبان جمعہ کی شام ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم رمضان المبارک اتوار28 مئی کو ہوگی۔ یہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمنٰ نے وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔