• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2روزوں کی روایت برقرار، پوپلزئی کا آج پشاور میں روزے کا اعلان

 پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رویت ہلال کی شرعی شہادتیں موصول ہونے پرآج بروز ہفتہ یکم  رمضان المبارک کا اعلان کردیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق ملک میں پہلا روزہ کل بروز اتوار ہوگا جس کے باعث ماضی کی طرح امسال بھی ایک مرتبہ پھر دو روزوں کی روایت برقرار رہی ، پشاور کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس حسب سابق جامع مسجد قاسم علی خان میں کمیٹی کے سربراہ اور  مسجد کے امام مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں منعقدہوا ، بعداز مغرب شروع ہونے والا اجلاس رات گئے تک جاری رہا اس دوران صرف صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے سے متعلق 13 شہادتیں موصول ہوئیں  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہاکہ اللہ تعالی ٰ حکومت کو بھی یہ ہدایت نصیب کرے کہ روزہ اور عیدیں کے معاملہ پراتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرے، ادھر مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد پشاور ، نواحی علاقوؒں اور صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج پہلا روزہ ہوگا البتہ اندرون شہر کے بعض علاقوں، کنٹونمنٹ ایریا اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کیساتھ روزہ رکھنے والے افراد کل بروز اتوار پہلا روزہ رکھیں گے ۔
تازہ ترین