• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ، بھارت اور بنگلا دیش میں کل ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب، قطر سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا،مشرق وسطیٰ اور دنیا کے بیشتر ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438ہجری کا پہلا روزہ یہاں اتوار 28مئی کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، خلیجی ممالک، انڈو نیشیا ،مشرق وسطیٰ اور دنیا کے بیشتر ممالک میں چاند نظر آگیا جس کے باعث ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا، اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑ کنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا،دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
تازہ ترین