• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سینیٹ میں بھی پیش ، اپوزیشن کا شدید احتجاج ، حکومت کیخلاف نعرے

  اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بعد مالیاتی بل 2017ءکی نقل اور سالانہ بجٹ گوشوارہ ایوان بالا میں بھی پیش کر دیا جبکہ سینیٹ نے مالیاتی بل 2017ءبشمول سالانہ بجٹ گوشوارے پر قومی اسمبلی کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے حوالے سے تحریک کی بھی منظوری دے دی ، چیئرمین سینیٹ نے ارکان کوپیر تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات سینیٹ سیکریٹریٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ،اپوزیشن نے وزیر خزانہ کی طرف سے مالیاتی بل 2017ءکی نقل پیش کئے جانے کے موقع پر احتجاج کیا اورحکومت کے خلا ف شدید نعرے بازی کی۔
تازہ ترین