• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
"میں پہلا روزہ مدینے کی کھجور عجوہ سے افطار کروں گا۔"
ڈوڈو نے فخر کا اظہار کیا۔
محلے کی چوپال لگی ہوئی تھی۔
امیر غریب سب موجود تھے۔
"عجوہ بہت مہنگی ہے۔
میں مقامی کھجور ہی سے افطار کروں گا۔"
میں نے نہایت عاجزی سے بتایا۔
فضل دین کے خشک ہونٹ پھڑپھڑائے،
"میں ٹھنڈے شربت سے افطار کروں گا۔"
محمد خان نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا،
"نمک سے بھی افطار کیا جا سکتا ہے نا؟"
سیٹھ تربوز نے توند پر ہاتھ پھیر کے کہا،
"ہر سال کی طرح اس سال بھی
میں تمام روزوں کا افطار منافع خوری سے کروں گا۔"
تازہ ترین