• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے والا کاسٹیوم تیار

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم آئرن مین کے یون تو دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مداح ہونگے تاہم کچھ ایسے سرپھرے بھی ہیں جو اس کردار سے جُڑی ہر چھوٹی بڑی شے کی نقالی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ براؤنی نامی اس شخص ایک ایسا انوکھا کاسٹیوم تیار کیا ہے جسے پہننے والا آئرن مین کی طرح ہوا میں اُڑان بھرتا ہوا دکھائی دیگا۔چھوٹے جیٹ پیک سے مزین اس آئرن مین کاسٹیوم کے دونوں بازوؤں میں چھ گیس ٹربائنزنصب ہیں اور ہرٹربائن 8سو ہارس پاور کی قوت پروڈیوس کرتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوٹ پہننے والا 30میل فی گھنٹے کی رفتار سے فضا میں اُڑان بھرتا ہے جو ایک ایک ریکارڈ بھی ہے۔ کمال طاقت کے ذریعے زمین سے فضا میں 6سے10فٹ اونچی اُڑان بھرنے والے اس آئرن مین کاسٹیوم کا کامیاب ٹیسٹ بھی لے لیا گیا ہے جو رچرڈ نے خود پرفارم کیا اور تیس میل فی گھنٹی کی رفتار سے اُڑان بھر کرریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ اس انوکھے آئرن مین سوٹ کی قیمت 40ہزار پونڈمتعین کی گئی ہے جو جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
تازہ ترین