• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرفنکاروں کا تیارکر دہ حقیقت سے قریب تھری ڈی اسٹریٹ آرٹ ورک

سام ٹریڈیا( مانیٹرنگ ڈیسک) جارجیامیں ما ہر اسٹریٹ آرٹسٹوں نے حقیقت سے قریب تر تھری ڈی آرٹ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔ جارجیا کے شہرسام ٹریڈیاسے تعلق رکھنے والے ان فنکاروں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ایک تفریحی مقام پر آٹھ سے دس فٹ پر پھیلا یہ حیرت انگیز فن پارہ تیار کر لیا ہے۔پارک کے درمیان میں تیار کیا جانیوالا یہ دلکش تھری ڈی فن پارہ دیکھ کر ایسا محسوس ہے کہ جیسے آپ حقیقت میں کسی بلند و بالا چٹان کے دہانے پر موجود ہیں جہاں سے آبشار رواں ہے جبکہ یہ محض آنکھوں کا دھوکہ ہے اور ان آرٹسٹوں کی مہارت ہے ۔
تازہ ترین