• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصور سلیم منصورکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے منتخب فن پاروں کی نمائش

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کوئل آرٹ گیلری میں اپنے اسلوب اور انداز کے حامل مصور سلیم منصور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے منتخب فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جو 5 جون تک جاری رہے گی ۔ اس کی افتتاحی تقریب میں ممتاز آرٹ ناقدین اور آرٹسٹوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مرحوم سلیم منصور کے کام کو نئی نسل کے آرٹسٹوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا ۔ کوئل گیلری میں آرٹ اور فن سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سلیم منصور کے منتخب فن پاروں کی یہ نمائش توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
تازہ ترین