• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم’اینسسٹرز‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔روسی ویڈیوگیم ڈویلپر آئی سی کمپنی کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں زمانہ قدیم کے ایسے لیجنڈ جنگجو موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرناک موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کا سامنا کرتے ہیں۔اس سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ کئی ماہر نشانے باز اور بہادر فائٹرز بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ چند مہینوں میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔
تازہ ترین