• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹسٹ نے مختلف ٹرکس پرفارم کرتے ہوئے’ بروس لی‘ کا پورٹریٹ تیار کرلیا

تائیوان( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کئی ایسے باصلاحیت اور ماہر آرٹسٹ ہیں جو اپنی فنکاری اور ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے شاندار کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔تائیوان میں ایسے ہی ایک ماہر اسٹریٹ پرفارمر نے دلچسپ انداز میں مارشل آرٹ کے ماہرʼبروس لیʼکا شاندار پورٹریٹ تیار کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔اس ماہر فنکار نے لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے پینٹنگ تیار کی جو پہلے تو سمجھ نہ آئی لیکن جیسے ہی اس فنکار نے اس کینوس کو الٹا کیا بروس لی کا ایسا شاندارپورٹریٹ سامنے آیا جسے دیکھ کر شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔
تازہ ترین