• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات اور واقعات میں7 افراد ہلاک،2 زخمی، کلہاڑیوں کے وار سے باپ ، بیٹا زخمی

سکھر+مورو+تلہار(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) مختلف حادثات اور واقعات میں 7؍افراد  ہلاک،2 رخمی جبکہ کلہاڑیوں کے وار سے باپ ،بیٹا زخمی  ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سکھر صالح پٹ کے گاؤں حاکم علی شنبانی میں سانپ نے 30سالہ نوجوان ملازم حسین شنبانی ڈس لیا، موقع پرموجود لوگوں نے سانپ کو ماردیا، جبکہ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں متعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث نوجوان کو ڈہرکی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ مورو گاؤں علی خان کھوسو کے رہائشی نوجوان امام علی کھوسو نے گھریلو پریشانی کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر سدھوجہ تھانے کی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی جسے پوسٹ مارٹم بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثنا گاؤں درس میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے معصوم بچہ مدثر ڈیپر موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تلہار دیہات کرم خان دلوانی میں 20 سالہ سلمان دلوانی نامی  نوجوان نے اپنے گھر میں بجلی کا فالٹ درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ متوفی کی  المناک ہلاکت پر پورا گائوں سوگ  میں ڈوبا ہوا ہے۔کندھ کوٹقومی شاہراہ انڑگاؤں نواب خان ڈاہانی کے مقام پر لولائی اوربھٹی برادری میں دیرینہ تنازع پر دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاؤں شادل خان لولائی کے مکین 23سالہ نوجوان جاویداحمدجلال الدین لولائی پر اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کی لاش غوثپوراسپتال لائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ڈگریگاؤں راوت نوحانی میں زمینوں میں پانی لگانے پر جھگڑا ہوگیا جس میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں باپ بیٹاخادم نوحانی اور اسکا باپ یوسف نوحانی شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طور پرتعلقہ ہسپتال ڈگری پہنچایا گیا ۔جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا . دریں اثناء ڈگری پولیس نے یوسف نوحانی کی مدعیت میں چھ افراد عباس ، حسین عرف وکیو ، شاھنواز ، عطا محمد ، کلو اور عبداللہ نوحانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ میرپورماتھیلو فیکٹری میں ملازمت کرنے والا 22 سالہ میاں محمد نیازی فیکٹری کی ٹاؤن شپ میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جسکی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسکے آبائی علاقہ میاں والی لے جایا گیا۔ ٹھل مین پرائمری اسکول کی چار دیواری کے قریب سے  ایک نوجوان کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا بعدازاں لاش کی شناخت نو ر احمد عرف نورو نانگ ولد بوڑو سرکی کے نام سے ہوئے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ جس کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔
تازہ ترین