• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری : آمد رمضان کے ساتھ ہی شہر میں گداگروں کی بھر مار

گری (نامہ نگار) ڈگری اورمیرواہ گور چانی کے گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فقیروں نے ڈیرے ڈال دیئے۔ گداگروں کی آڑ میں دہشت گردوں کی آمد کا خطرہ۔  جن کا تعلق سندھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس اور دیگر محکموں کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔  تفصیلات کے مطابق میرواہ گور چانی اور اس کے گردو نواح آرائیں چوک، گریڈاسٹیشن میرواہ خمیس آباد موڑ۔ کنگوروشاخ، بلہاڑو شاخ کی آباد اور غیر آباد زمینوں پر جھگیوں میں رہائش پذیر لوگ صبح سے شام تک بھیک مانگتے ہیں اور رات بسر کرنے کے لیے ویران اور غیر آباد زمینوں پر عارضی رہائش اختیار کر لیتے ہیں جوکہ نہ تو پولیس کے ریکارڈ میں ہوتے ہیں اور نہ ہی دیگر محکموں کے ریکارڈ میں اورنہ زمیندار کی، دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب اور دیگر صوبوں سے پھیری والے مرد اور خواتین بھی آتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ڈی آئی جی  اور ایس ایس پی سے شہریوں کی اپیل ہے کہ انکی آمدورفت پر نگاہ رکھی جائے  تاکہ ان کی ممکنہ کارروائی سے بر وقت بچا جاسکے ۔
تازہ ترین