• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام کے لئے کوئی چیز نظر نہیں آتی،نوید قمر

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بجٹ عوام کے لئے بنایا جاتا ہے پیش ہونے والے بجٹ میں عوام کے لئے کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے کسی اعلان کی ہمیں امید تھی کہ حکومت جاتے جاتے کوئی بہتر بجٹ دیتی یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان روڈ پر بننے والے بائی پاس کی سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ بجلی کے بحران کے خاتمہ کے لئے حکومت نے کئی بار وعدے کیے۔ لوڈشیڈنگ کے معاملے کواسمبلی میں فوکس کیا جائے گا ان سے پاور پلانٹ نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظیم اور ان کے بیٹو ں سے جو سوال پوچھے ہیں انہیں جواب دینے پڑینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظیم ان لوگوں پر اعتراز کرتے ہیں جو ان کے ماتحت ادارے ہیں۔ قبل ازیں سید نوید قمر نے زیر تعمیر مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو،ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم،میر سجاد تالپور،میر علی رضا، سید کشف شاہ،سید اعجاز نبی شاہ اور دیگر بھی تھے۔
تازہ ترین