• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن کی اسٹاف کالونی کی بجلی 10 ماہ بعد بحال

گھارو (نامہ نگار ) کراچی واٹر بورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن کے اسٹاف کالونی کی بجلی 10 ماہ کے بعد بحال کر دی گئی ہے جس سے اسٹاف کالونی کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے 10 ماہ قبل اسٹاف کالونی کو بجلی فراہم کرنے والی کیبل جل جانے سے کالونی کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جسکی  وجہ مقامی واٹر بورڈ انتظامیہ نے بڑے  پیمانے پر  سیکڑوں کی تعداد میں   بجلی کے غیرقانونی کنکشن دے رکھے تھے  جس سے ایک طرف واٹر بورڈ کو بجلی کی مد میں نقصان کا سامنا تھا تو دوسری طرف اضافی بھوج کے باعث کیبل متاثر ہو رہا تھا  تاہم بجلی کی بحالی کے لیے ملازمین اور مختلف یونینوں کی جانب سے کاشیں کی جارہی تھیں جبکہ دوسری جانب بجلی کی بحالی پر ملازمین کی جانب سے پیپلزلیبر یونین کے  عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں یونین کے رہنما لیاقت علی مگسی محسن  رضا اور دیگر نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین