• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھڑائو کینال کا انجینئر من پسند شاخوں میں پانی فراہم کر رہا ہے، آبادگار

ڈگری( نامہ نگار)ٹیل آباد گار ایسوسی ایشن اور محکمہ آبپاشی کے حکام کے مابین پانی کی قلت و بحران کے خاتمے کے لئے مذاکرات ہو ئے ۔جس میں ٹیل آباد گار ایسوسی ایشن کے رہنما میر اعجاز تالپور حاجی زاہد نون یوسف راجپوت چوہدری انعام میر علی محمد جبکہ محکمہ آبپاشی کے حکام میں سے ڈائریکٹر نارا کینال مٹھڑائو اور جمڑائو کینالوں کے ایگریکٹو انجنیئر موجود تھے۔ آباد گاروں نے ٹیل ایریا میں پانی کی قلت اور کئی ماہ سے جاری وارہ بندی کا ذمہ دار جمڑائو اور مٹھڑائو کینالوں کے انجنیئروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مٹھڑائو کینال کا انجنیئر ایک بااثر شخصیت کی کمداری کرتے ہوئے صرف من پسند شاخوں میں پانی فراہم کر رہا ہے۔ جس کے باعث ٹیل ایریا میں پانی نہیں پہنچ پاتا اور اسکے مقرر کردہ ایس ڈی اوز اور داروغہ کروڑوں روپے کی کریشن میں ملوث ہیں۔ جو اس وقت رات کو پانی 7 سو روپئے فی گھنٹہ کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں ڈائریکٹر ناراکینال نے ایک ہفتے کے اندر ٹیل تک پانی کی فراہمی کا وعدہ کرتے ہوئے کریشن میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
تازہ ترین