• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور(بیورو رپورٹ) پریالو کے قریب مسلح افراد تاجر خلیل احمد میرانی سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاجر خلیل احمد میرانی اپنی موٹر سائیکل پر شہر کی طرف جارہا تھا کہ کھوسہ پل کے مقام پر مسلح افراد نے اس کو روکا اور یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کو لہو لہان کر دیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے شہری تنظیموں کے کارکنوں نے سکھر پریالو روڈ پر بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین