• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلہار : انٹرنیٹ سروس میں خرابی کے باعث صارفین کو مشکلات

تلہار(نامہ نگار) تلہار میں انٹر نیٹ سروس  میں بار بار خرابی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا۔ انٹر نیٹ سروس نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ذہنی ازیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔  تلہار کے درجنوں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے مطابق انہوں نےانٹر نیٹ سروس حاصل کرنے کیلئے ڈی ایس ایل لائن لگوائے ہیں اور ہر مہینے باقاعدگی سے پیمنٹ کرتے  ہیں  لیکن انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہونے سے کوئی فائد ہ نہیں ہوتا ۔ خاص کر صحافیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ دن بھر کی جمع شدہ خبریں متعلقہ اخباروں کو بھیجنے کیلئے انٹر نیٹ سروس کی خرابی نے صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ  سرکاری ملازمین  کو بھی شدید قسم کی پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل کے افسران بالا سے  اپیل کی ہے کہ انٹر نیٹ سروس کی خرابی کا فورا نوٹس لیکر انٹر نیٹ کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین