• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب : برطرف مزدوروں کا بچوں کے ہمراہ حتجا جی مظاہرہ

حب ( نامہ نگار) مقامی کمپنی کے بر طر ف مزدوروں نے اپنے بچو ں کے ہمر اہ کمپنی کے گیٹ کے سامنے احتجا جی مظاہر ہ کیا ،احتجاجی مظاہر ے کی قیا دت مقامی کمپنی کے  آزاد لیبر یو نین کے عہد ید اران کر رہے تھے ،مظا ہر ین نے کمپنی انتظا میہ اور لیبر ڈپا رٹمنٹ کے خلا ف شدید نعرے با زی کی ، اس موقع پر حب کی مختلف سیا سی وسما جی تنظیمو ں کے رہنما ؤ ں نے احتجا جی مظا ہر ے میں شرکت کر کے بر طر ف مزدورو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیا ، مظاہر ین نے پلے کا رڈز اور بینر ز اٹھارکھے تھے ، اس مو قع پر مز دور رہنما نصر اللہ اورعبد الغفار نے احتجا جی مظا ہر ے سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ گذشتہ دس روز سے ہم بر طر فی کے خلا ف احتجاج جاری رکھے ہو ئے ہیں مگر کمپنی انتظا میہ سمیت دیگر کسی بھی ادارے کے ذمہ دار نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ، ہما رے بچے بھو ک وافلا س کی زند گی گزارنے پر مجبو ر ہو چکے ہیں رمضا ن المبا ر ک کا مہینہ بھی آپہنچا ہے مگر اس کے با وجو د بھی ہما ر ا کوئی پر سان حا ل نہیں انہو ں نے کہا کہ اگر یہ رویہ جا ری رکھا گیا تو کمپنی کے گیٹ کے سامنے اپنے بچو ں کے ہمر اہ خود سوزی پر مجبو ر ہو جا ئیں گے ، ہم تو صر ف دووقت کی روٹی ما نگ رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف سیا سی وسما جی شخصیا ت بر کت علی نا در ، اصغر چھٹہ ، رفیق بلو چ اور عامر مگسی سمیت دیگر نے کہا کہ مزدوروں کے حق لئے ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے اور حکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ بر طر ف مزدوروں کو جلد از جلد بحا ل کر یں بصورت دیگر ہم مزدروروں سے ملکر کمپنی کے خلا ف سخت احتجا ج کر یں گے جس کی ذمہ داری حکو مت پر عائد ہو گی ۔
تازہ ترین