• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس کے شعبہ میں انجریز سے بچنے کیلئے ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاچکی ہے،ڈاکٹر انصاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ ،فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ایک زندہ قوم کی ضمانت ہوتاہے۔جسمانی فٹنس ہی انسانی صحت کا ایک اہم جز ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کسی بھی قوم کی بقاء اس کے افراد کی جسمانی صحت سے مشروط ہوتی ہے اور صحت مند افراد ہی معاشرے کے کارآمد شہری کے طور پر ملک وقوم کی معاشی ترقی میں اپنا کلیدی کرداراداکرتے ہیں۔اسپورٹس کے شعبہ میں انجریز سے بچنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاچکی ہے اور اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ ،فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار بعنوان: ’’اسپورٹس میڈیسن اینڈ فٹنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر باسط انصاری نے حاضر ین کوشعبہ ہیلتھ ،فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی اور اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے پہلے فٹنس اسٹڈی پائلٹ پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے سیمینار کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ہمایوں عمران عظیمی کی خدمات کو بھی سراہا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز بھٹی نے منتظمین کو اس اہم مسئلے پر سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سید محفوظ الحق،سیکریٹری احمد علی راجپوت،جوائنٹ سیکریٹری ایشین اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ، ڈاکٹر ہمایوں عمران عظیمی ،دادابھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائرایجوکیشن کے ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر سعد خان ،برطانیہ کے معروف سرجن ڈاکٹر عماد ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین