• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو کے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ، یو ایس ایڈ پروگرام اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس جامشورو کے تحت بچوں میں منہ کی صفائی، ان میں پڑھنے کے رجحان اور کہانی نویسی کے بارے میں آگہی پروگرام منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے پروگرام منیجر سہیل صدیقی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام سرور ملاح ان کے ساتھ آئے ہوئے 20 ماہرین پر مشتمل وفد نے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو تربیت دی۔ پروگرام میں پہلی سے تیسری جماعت کے 4 سو سے زائد طلباء نے حصہ لیا، جبکہ پی آر پی کی جانب سے اسکول کی اساتذہ سحر لاشاری، شہزادی چنہ، منظوران اور ناہید اختر کو اسکول کے بچوں کو تربیت دینے کے ضمن میں رابطے میں رہنے کے لیے پی سی ٹیبلٹ دیئے گئے ۔
تازہ ترین