• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی تبدیلیوں کےنقصانات میںکمی لانے کیلئے جدید مشینری کا استعمال ضروری ہے، آگہی سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فارمیسی فیکلٹی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی، فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن، ایمرجنسی مینجمنٹ سلوشن اور قوسین ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے " ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میں کمیونٹی فارماسسٹ کاکردار" کے عنوان پر آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف پیٹرن فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کہاکہ ملکی سطح پر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے حکومت کو فلاحی اداروں سے مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے فارماسسٹ عوام میں کمیونٹی فارمیسی پریکٹس سے حادثات سے تحفظ شعور بیدار کریں ، ڈین فارمیسی ڈاؤمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرسنبل شمیم نے کہاکہ فارماسسٹوں کو مناسب طبی اشیاء اوردواؤں سے فزیشن کے ساتھ مل کر عوام کی قیمتی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کی راست منصوبہ بندی کرنا ہوگی سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد صدیقی نے کہاکہ فیزیشن،فارماسسٹ اور پیرامیڈیکل اسٹاف باہمی اشتراک سے آفات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سولوشن اطہرخان نے کہاکہ موسمی تبدیلیوں، بارش اور آندھیوں سے ہونے سے والے نقصانات میں کمی لانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال ضروری ہے ڈاکٹریسرح خان نے فرسٹ ایڈپرپریذنٹیشن میں کہاکہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میں مصروف عمل افراد کا تربیت یافتہ ہونالازمی ہے ورنہ متاثرہ افرادسنگین مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹرامرعلی، ڈاکٹررافعہ احمد، ڈاکٹردلاور حسین، ڈاکٹرتسنیم زیدی، ڈاکٹرخاور خالد، محمدرافع اور کاشف احمد نے بھی اظہارخیال کیا۔ 
تازہ ترین