• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لاء میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کی جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی ؍(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب وائس چانسلر کی تقرر ی کے لیے درخواستیں مارچ میں لے لی گئیں تھیں اور اس سلسلے میں کمیٹی کا تقرر بھی کر دیا گیا تھا تو اتنے اہم ادارے کو عارضی تقرری کے ذریعے چلانا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ عدالتوں کی جانب سے عارضی تقرریوں کی مدت کے لیے واضح احکامات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قانون کی تعلیم سے متعلق سندھ کی واحد یونیورسٹی کے ساتھ صوبائی حکومت کے اس طرز عمل کو مکمل طور پر مسترد کر تی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی کم از کم اپنی پارٹی کے بانی کے نام کی لاج رکھتے ہوئے اس تعلیمی ادارے پر بھر پور توجہ دے اور مکمل میرٹ ، شفافیت اور عدالتوں کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق وائس چانسلر کی تقرری فوری طور پر عمل میں لائے۔ انہوں نے گورنر سندھ محمد زبیر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنابھر پور کردار ادا کریں۔
تازہ ترین