• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سی پیک کو اب تین براعظموں کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ کے نام سے جوڑا جا رہا ہے جس سے پوری دنیا بالخصوص پاکستان کے عوام کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ اس منصوبے کے مغربی روٹ پر ملک کے اہم صوبوں کو تحفظات تھے جنہیں وفاق کی جانب سے دور کردیا گیا ہے۔ سی پیک منصوبے سے پورے پاکستان میں بیشمار مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ اس منصوبے سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں آئے گا بلکہ پاکستان میں بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے، جو بیرون ملک روزگار کیلئے جاتے ہیں، اپنے ہی ملک میں با عزت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پاکستان کی ایک مثبت تصویر دنیا میں ابھر کر سامنے آئے گی۔ ہم سب کو ذاتی اختلافات بھلا کر مثبت سوچ اپنانا چاہیے اور آپس میں یکجہتی کو فروغ دینا چاہئے تاکہ مستقبل میں ہمیں کسی کے سامنے کشکول لے کر نہ جانا پڑے۔
(سمیرا ناز)
sameerakhan12.sk@gmail.com
تازہ ترین