• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دوائوں نے جہاں انسانیت کو اس قدر فائدہ پہنچایا ہے وہیں اس کا محفوظ استعمال بھی ایک مستقل بحث کو جنم دیتا ہے۔ اب درد ختم کرنے سے لے کر بخار اتارنے تک کی دوائیں بآسانی کوڑیوں کے داموں میں آپ کی پہنچ میں آچکی ہیں۔ اس آسان دستیابی نے جہاں فائدہ پہنچایا ہے وہیں کئی ایسے خدشات اور خطرات کو بھی جنم دیا جن سے منہ موڑنا کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔ سیلف میڈی کیشن یا خود سے دوائوں کا استعمال ایسے ہی خطرات میں سے ایک ہے جسے نہ صرف یہ کہ سنجیدہ لینا ضروری ہے بلکہ یہ آگہی پھیلانا بے حد ضروری ہے کہ سیلف میڈی کیشن کے فوائد نہیں بلکہ بے شمار نقصانات ہیں اور بعض اوقات انسان کو موت سے بھی دوچار کر سکتے ہیں جیسا کہ سر درد معمولی سی چیز سمجھی جاتی ہے اسی طرح مستقل سردرد کی بھی کئی سنجیدہ وجوہات ہوسکتی ہیں جنہیں نظرانداز کرکے صرف سردرد کی گولی لے کر بات ٹال دینا خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔
(مرتضیٰ حیدر)
murtazahaider14@gmail.com
تازہ ترین